پی ایس ایل کی ٹیموں کی تشہیر عروج پر

پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ کے بجائے پاکستانی اداکارہ کو بنادیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا میدان سجنے کو ہے۔ ایونٹ کا آغاز کراچی میں 20 فروری سے ہوگا جس کے لیے ٹیموں کی تشہیر عروج پر ہے۔ مختلف ٹیموں کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی نے ماہرہ خان جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مایا علی کے بعد بلال اشرف کا بھی انتخاب کرلیا ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس مرتبہ بھی کرکٹ شائقین کو 6 ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

 پشاور زلمی نے معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا ہے جس کا اعلان ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کردیا ہے۔

جاوید آفریدی کئی روز سے ٹوئٹر پر ترک اداکارہ ایسرا بیلجک کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اشارہ دے رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے بھی انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘نئی شروعات’ اور ایسرا بیلجک کو ٹیگ کیا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اداکارہ مایا علی کا انتخاب پہلے ہی کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز اداکار بلال اشرف نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹی شرٹ زیب تن کیے مایا علی کے ساتھ تصویر شیئر کردی ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ‘آر یا پار’ لکھ کر ٹیم کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا اشارہ دے دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Ashraf (@ashrafbilal)

کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ روز ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنا پہلا پریکٹس میچ بھی کھیلا۔ تصاویر اور ویڈیوز ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر بھی کی گئیں۔

ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو کی جگہ آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد شروع

 پی ایس ایل میلے کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم سمیت عمران خان، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ اداکارہ حمائمہ ملک بھی خصوصی پرفامنس کے ذریعے تقریب کو چار چاند لگائیں گی۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب ترکی کے شہراستنبول میں ہوگی تاہم اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ تحاریر