پی ایس ایل 6 میں محمد رضوان اور بابر اعظم شائقین کی توجہ کا مرکز

پاکستان ٹیم میں ایک ساتھ کھیلنے والے دونوں کھلاڑی اب ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے جو انتہائی دلچسپ منظر ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کرکٹ شائقین کی نظریں اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان پر ہوں گی۔

حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد رضوان کی کارکردگی انتہائی شاندار اور متاثر کن رہی۔ انہوں نے ایسے موقع پر پاکستان کو فتح دلوائی جب دوسرے کھلاڑی ناکام ہوگئے تھے۔

ادھر کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں اوسطاً 50 کے قریب اسکور کرنے والے بابر اعظم بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے ہوئے دونوں کھلاڑی الگ الگ فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے جو اپنی ٹیموں کے اوپنر ہوں گے۔

جب پی ایس ایل 6 میں دونوں اوپنرز اپنی ٹیموں کی جانب سے بیٹنگ کے لیے آئیں گے تو کرکٹ شائقین یقینی طور پر ان پر نظریں جمائے رکھیں گے۔

بابر اعظم محمد رضوان

قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد رضوان گذشتہ سال کراچی کنگز کا حصہ تھے جنہیں اب پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے بطور کپتان منتخب کیا ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کے بعد محمد رضوان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹونٹی کی درجہ بندی میں 116 نمبروں کو عبور کر کے 158ویں سے 42ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جبکہ اس فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل کراچی والوں کے لیے پریشانیوں کا سبب

پاکستان ٹی ٹونٹی کے دونوں اوپنرز سے کرکٹ شائقین پی ایس ایل 6 میں بڑے اسکور کی توقع کر رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں ایک ساتھ کھیلنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان اب ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے جو شائقین کرکٹ کے لیے انتہائی دلچسپ منظر ہوگا۔

متعلقہ تحاریر