پشاور زلمی نے ٹیم کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا
پشاور زلمی نے ترکش ایئر لائن اور میکڈونلڈ کے ساتھ بھی پارٹنر شپ کرلی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دن قریب آتے ہی ہر ٹیم اپنی پرموشن میں مصروف ہے اسی تناظر میں پشاور زلمی نے اپنی تشہیری مہم کے دوران اپنے ترانے کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ لیکن شائقین کرکٹ کو اب بھی ٹیم کے پورے ترانے کا انتظار ہے۔
A Kingdom is getting back together⚡👑
Peshawar Zalmi Official Anthem Teaser | PSL 6
#ZKingdom #YellowStorm pic.twitter.com/KC0uiS7Nrg— Javed Afridi (@JAfridi10) February 17, 2021
اس سے قبل پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو بھی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔
PLEASURE TO ANNOUNCE @TheMahiraKhan AS @PeshawarZalmi’s BRAND AMBASSADOR FOR PSL 6. pic.twitter.com/acI2Sug9B2
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 16, 2021
پشاور زلمی ہر روز اپنے پارٹنرز کا اعلان کررہی ہے جس میں کئی انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل ہیں۔ پشاور زلمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ترکش ایئرلائن کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے۔
WELCOME ON BOARD.
THANKS TO TURKISH AIRLINES FOR SHAPING THE FUTURE OF SPORTS WITH ZALMI ❗️#ZALMIXTURKISHAIRLINES pic.twitter.com/in1MNBCFDY
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 16, 2021
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل کی ٹیموں کی تشہیر عروج پر
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ایم جی موٹرزبھی پشاور زلمی کے پارٹنرز ہیں۔ ایم جی موٹرز نے حال ہی میں پاکستان میں گاڑیوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ ایک الگ ادارہ ہے لیکن اِس کے اور پشاور زلمی کے مالک ایک ہی ہیں یعنی دونوں اداروں کے سربراہ جاوید آفریدی ہیں۔
MG Revolution to Zalmi Nation
Announcing @MGPakistan as Peshawar Zalmi’s Official Automobile Partner for #PSL6#Zalmi #YellowStorm #ZALMIxMG pic.twitter.com/oXufuO05Pc
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 1, 2021
پشاور زلمی نے بین الاقوامی فوڈ چین میکڈونلڈز کو بھی اپنا پارٹنر بنا لیا ہے۔
Announcing @McDonaldsPK as Peshawar Zalmi’s Official Food Partner for #PSL6#Zalmi #YellowStorm #ZALMIxMCDONALDS pic.twitter.com/9w5okakXQ5
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) January 29, 2021
اِن تمام اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پشاور زلمی اب تک اپنی ٹیم پر اور اُس کی تشہیر پرسب سے زیادہ خرچہ کررہی ہے۔