پی ایس ایل 6 کی ٹیموں کے ترانے عوام میں مقبول
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کا بخار ہر پاکستانی کے سرچڑھ کر بول رہا ہے اور ہر جگہ شائقین کرکٹ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 میں حصہ لینے والی کرکٹ ٹیمز کی جانب سے ریلیز ہونے والے ترانے عوام میں مقبول ہورہے ہیں جبکہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ان ترانوں کے درمیان کہیں کھو گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے شائقین کرکٹ کے جوش کو بڑھانے کے لیے اپنے اپنے ترانے جاری کردیے ہیں۔ دوسری جانب کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے ترانے کا بے صبری سےانتظار ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز سنیچر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے اپنے مداحوں کو متوجہ کرنے کے لیے بڑے اسٹارز کے ساتھ ترانے بنائے ہیں جبکہ ترکی کی مشہور اداکارہ ایسرا بیلجک پشاور زلمی کی برینڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔
پی ایس ایل 6 کی ٹیموں کے گانے جاری
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے اپنے اپنے ترانے جاری کردیے ہیں جبکہ پشاور زلمی نے ابھی تک صرف ترانے کا ٹیزر جاری کیا ہے ۔ شائقین کرکٹ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے ترانوں کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ ملتان سلطانز نے گذشتہ برس اپنا ترانہ سرائیکی میں جاری کیا تھا اور پشاور زلمی نے بھی اُس کے نقش قدم پرپشتو زبان میں گانا ریلیز کیا تھا۔
پشاور زلمی کا ترانہ
Zalmi Anthem PSL 6 | Kingdom by Abdullah Siddiqui ft Alltamash | Esra Bilgic, Mahira Khan, Hania Amir, Ali Rehmanhttps://t.co/iACevMud0p #Zalmi #YellowStorm #ZKingdom pic.twitter.com/lMgzVrS7SN
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 20, 2021
کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کا ترانہ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اس مرتبہ کے ترانے میں بڑی بڑی شخصیات سمیت کھلاڑیوں نے اپنے جوش کا رنگ جمایا ہے ۔ گانے کے بول ہیں ” آر یا پار ” ۔ گانے کو ریپ انداز میں گایا گیا ہے۔ بلال اشرف ، مایہ علی اور رامس سمیت کئی دیگر فنکار گانے میں پرفارم کررہے ہیں۔
Is Baar #AarYaPaar Gladiators !!
Featuring @IamBilalAshraf @mayaali07 #Raamis and @najeebfaizan #GladiatorsForever pic.twitter.com/jZffRjdnve
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 19, 2021
کراچی کنگز کا گانا
کراچی کنگز کے لیے گذشتہ سیزن میں معروف گلوکار شہزاد رائے نے گانا گایا تھا تاہم ابھی تک کراچی کنگز کی جانب سے گانا ریلیز نہیں کیا گیا۔
لاہور قلندرز کا ترانہ
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 6 کا جو ترانہ ریلیز کیا ہے اس کے ابتدائی بول بہت زیادہ جوشیلے انداز میں گائے ہیں ” میں ہوں قلندر دل سے”۔ گانے میں دیگر فنکاروں سمیت ٹیم کے کھلاڑی بھی پرفارم کر رہے ہیں۔
Guess what Qalandars🤩? The official anthem for #HBLPSL 2021 is here & we can’t stop jamming to it! 🎼🥁 #DamaDamMast #MainHoonQalandar #Dilse #HBLPSL pic.twitter.com/VN7mJzcb5T
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 19, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے ترانے
پی ایس ایل 6 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ (جو پی ایس ایل کی 2 مرتبہ کی فاتح ٹیم ہے) نے ترانہ جاری نہیں کیا۔ اس طرح سے ملتان سلطانز کا سابقہ ریکارڈ بھی بہت اچھا ہے تاہم ملتان سلطانز کے مداحوں کو اپنی ٹیم کے ترانے کا شدت سے انتظار ہے۔
پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ‘ گروو میرا ‘
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا ترانہ گذشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا۔ ’ گروو میرا ‘ کے گانے کو نصیبو لال ، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے دیسی انداز میں گایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 6 کی تین ٹیموں کا مختصر جائزہ
یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایس ایل کا نغمہ نصیبو لال ، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نےگایا ہے ورنہ اس سےقبل یہ ذمہ داری علی ظفر سرانجام دیتے تھے۔
ایونٹ کی ابتداء آج رات 8 بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے ہوگی۔ اس سے قبل ایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ گایا جائے گا۔