رانا فواد کی غیرموجودگی میں لاہور قلندرز کی فتح
رانا فواد تمام سیزنز میں ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتے تھے لیکن ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے اور لاہور قلندرز کے پہلے میچ میں رانا فواد کی غیرموجودگی ٹیم کے لیے اچھی ثابت ہوئی اور ٹیم نے پہلے ہی میچ میں جیت اپنے نام کرلی ہے۔
پی ایس ایل کے پچھلے 4 سیزنز میں لاہور قلندرز صرف لیگ میچز کھیل سکی تھی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ جبکہ پچھلے سیزن پی ایس ایل 5 میں فائنل تک پہنچی تھی۔ پی ایس ایل کے سابقہ تمام سیزنز میں رانا فواد اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اسٹیڈیم میں نظر آیا کرتے تھے۔ لیکن ٹیم کو شکست کھانی پڑتی تھی۔ حالیہ سیزن میں لاہور قلندرز کے پہلے میچ میں ہی رانا فواد کی غیرموجودگی میں ٹیم نے فتح حاصل کر لی ہے۔
اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 2021 کے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیزن کی پہلی جیت اپنے نام کی۔
روی بوپارا کی نصف سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 141 رنز کا ہدف دیا۔ رانا فواد کی موجودگی میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم لاہور قلندرز نے اس مرتبہ اُن کی غیر موجودگی میں اپنے پہلے میچ کا شاندار آغاز کیا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر اور فخر زمان نے ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے شراکت میں 29 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 6 کی ٹیموں کے ترانے عوام میں مقبول
سہیل اختر 14 رنز بنا کر مجیب الرحمٰن کو کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جبکہ ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو وہاب ریاض کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد محمد حفیظ اور آغا سلمان نے آٹھویں اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور 53 کے مجموعی اسکور پر آغا سلمان بھی پویلین لوٹ گئے۔
بین ڈنک نے ٹیم کے اسکور میں 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوگئے۔
لاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے 33 رنز بنا کر اور راشد خان نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز اسکور کر کے ٹیم کو جیت دلائی۔
لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں کے عوض 143 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔
میچ کا بہترین کھلاڑی لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کو قرار دیا گیا۔
لاہور قلندرز کی جیت پر اداکار واسع چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لاہور قلندرز کی تعریف کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ کہیں انہیں منہ کی نہ کھانی پڑ جائے۔
Hey @PeshawarZalmi
Yeh tu O MG ho giya 😜#LahoreQalandarsWhy do I have a feeling that LQ are gonna make sure that this tweet bite’s be back,very soon 🤣🙏
— vasay chaudhry (@vasaych) February 21, 2021
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تمام میچوں میں لاہور قلندرز کی جانب سے چھکا یا چوکا مارنے پر رانا فواد کی خوشی اور کسی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر ان کی افسردگی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی تھی۔