میڈیا باکس میں جشن منانے سے سینئر صحافی ناراض

عبدالماجد بھٹی سمیت کئی نامور صحافیوں نے اس عمل کو پیشہ ورانہ اخلاقیات اور میڈیا باکس کے تقدس کے منافی قرار دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد میڈیا باکس کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی ہونے پر چند سینیئر صحافی ناراض ہوگئے ہیں اور اپنی ناراضگی کا اظہار اُنہوں نے ٹوئٹس کے ذریعے کیا بھی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 11ویں میچ کے آخری اوور میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز تعاقب کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔ لاہور قلندرز کی جیت کو یقینی بنانے والے شاٹ پر ٹیم کی حمایت کرنے والے صحافی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور انہوں نے خوشی سے رقص کرنا شروع کردیا۔

میڈیا باکس میں جشن منانے کے اس طریقے سے کئی دیگر صحافی ناراض ہوگئے ہیں۔ عبدالماجد بھٹی سمیت کئی نامور صحافیوں نے اس عمل کو ناپسند کیا ہے اور اسے پیشہ ورانہ اخلاقیات اور میڈیا باکس کے تقدس کے منافی قرار دیا ہے۔

بیشتر صحافیوں نے سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی کے اعتراض کی تائید بھی کی۔

اسی معاملے پر نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے کہا کہ ’ویڈیو میں دکھائے جانے والے تمام افراد ان کے دوست ہیں۔’‘

انہوں نے اس موضوع پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان اقبال نے پی ایس یل 6 میں رانا فواد کی کمی پوری کردی

متعلقہ تحاریر