مشہور شخصیات کی پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کی کوشش

منشا پاشا، انوشے عباسی اور وسیم اکرم پی ایس ایل کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد وسیم اکرم سمیت شوبز شخصیات کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ کسی طرح ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد اور مزید 3 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایونٹ کے بارے میں خدشات پیدا ہو رہے تھے۔ لیکن شوبز اور کرکٹ سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات یہ بالکل نہیں چاہتیں کہ اس مرتبہ بھی پی ایس ایل کسی تعطل کا شکار ہو۔

منگل کو اداکارہ منشا پاشا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے منگیتر اور معروف سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹھی دکھائی دیں۔ اداکارہ کی تصویر سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ کرونا کے باعث کرکٹ کے اہم ترین ایونٹ کو ختم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی بھی گذ شتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نظر آئیں۔ اداکارہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کرکٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا اور اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر بھی کی۔ انوشے عباسی کی اس تصویر سے بھی یہی تاثر مل رہا ہے کہ وہ کرونا کی وجہ سے کرکٹ شائقین کو گراؤنڈ سے جانے نہیں دینا چاہتی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انوشے عباسی پی ایس ایل کے حوالے سے یوٹیوب چینل ‘بی اسپورٹس’ سے خصوصی پروگرام ‘اسپورٹس پالیٹکس’ کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 6 کی قلندرز ، کنگز اور زلمی کا مختصر جائزہ

پاکستانی صحافی شعیب جٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کو مخاطب کیا اور بتایا کہ کھلاڑیوں میں کرونا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹرز نے وسیم اکرم سے کہا کہ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں اس لیے وہ گھر چلے جائیں۔ وسیم اکرم  نے جواب دیا کہ وہ لیگ کو نہیں چھوڑ سکتے ہیں اور اپنی پی ایس ایل ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔

وسیم اکرم بھی اس اہم ترین ایونٹ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی گھر جانے سے انکار کردیا۔

متعلقہ تحاریر