پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا گیا
پی سی بی نے بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کردیا ہے۔ پی سی بی نے یہ اقدام کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ مزید 3 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ اگرچہ اُن کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں جن میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا ہے۔
بدھ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی تھی بلکہ روایت کو بھی توڑا اور بظاہر آسان ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔
اِس روایت کے توڑے جانے کے بعد جہاں دیگر ٹیموں میں کراچی کی پچ کے بارے میں ابہام دور ہوئے تھے وہیں کھلاڑیوں میں کرونا مثبت آنے کے بعد دیگر خدشات بھی پیدا ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے