بیڈمنٹن اسٹار مہور شہزاد کی قابل فخر کامیابی

بی ڈبلیو ایف نے 35 ممالک کی 70 درخواست میں سے 100 فیصد اسکالرشپ کے لیے مہور شہزاد کو منتخب کرلیا ہے۔

پاکستان کی انٹرنیشنل بیڈمنٹن اسٹار مہور شہزاد نے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے فنڈ کے تحت اسکالرشپ حاصل کرلی ہے۔ مہور شہزاد عالمی درجہ بندی میں 133ویں پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی خاتون پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئی ہیں۔

مہور شہزاد نے 10 فروری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 5 بار پاکستان کے قومی چیمپیئن بننے کی خبر سمیت سیمی فائنل اور فائنل میں حاصل کردہ پوائنٹس کی تفصیلات شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahoor Shahzad (@mahoor.shahzad)

ایک ماہ بعد 10 مارچ کو 24 سالہ پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے بتایا کہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے انہیں اسپورٹس مینجمنٹ لندن کے پی جی سرٹیفکیٹ کی اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا ہے۔

بی ڈبلیو ایف نے 35 ممالک کی 70 درخواست میں سے اسکالرشپ کے لیے مہور شہزاد کو بہترین انتخاب کے طور پر منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کی نازیہ علی کی زندگی کا مقصد تائیکوانڈو بن گیا

دی نیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے بیڈ منٹن اسٹار نے کہا کہ وہ بین الاقوامی درجہ بندی کو بہتر بنانے اور آئندہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے بہت محنت کر رہی ہیں جو رواں سال جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوں گی۔

مہور شہزاد واحد پاکستانی کھلاڑی تھیں جنہوں نے پاکستان انٹرنیشنل سیریز 2019، نیپال انٹرنیشنل ٹورنامنٹ 2018 اور پاکستان انٹرنیشنل سیریز 2017 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

انہیں بلغاریہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں برونز میڈل اور پاکستان انٹرنیشنل سیریز 2016 میں سلور میڈل سے نوازا گیا تھا۔

مہور شہزاد کا بی ڈبلیو ایف سے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد ان کا مقصد دنیا کے 100 بہترین کھلاڑیوں میں اپنا نام شامل کرنا اور اولمپکس 2021 میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر