سرفراز احمد کے صاحبزادے لاہور قلندرز کے فین
لاہور قلندرز کے ترانے پر رقص کرتے ہوئے عبداللہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے صاحبزادے کے سر سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا بخار نہیں اتر رہا ہے۔ لاہور قلندرز کے ترانے پر رقص کرتے ہوئے عبداللہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
پی ایس ایل کا چھٹا سیزن تو ملتوی ہوگیا ہے لیکن سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ اب تک کرکٹ میلے کے سحر سے باہر نہیں نکلے ہیں۔
سابق کپتان کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ننھے عبداللہ کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔ تازہ ویڈیو میں عبداللہ کا کرکٹ سے جنون صاف دکھائی دے رہا ہے۔ سرفراز کے صاحبزادے لاہور قلندرز کے ترانے پر کھلاڑیوں کی طرح ہی جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Abdullah enjoys dancing on this one along with the players.🤩@lahoreqalandars #HBLPSL6 pic.twitter.com/cxYnMIyWi5
— Khushbakht Sarfaraz (@sarfarazkhush) March 11, 2021
سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو کو ساتھی کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ متعدد کھلاڑیوں نے ویڈیو پر تبصرے کیے ہیں۔
لاہور قلندرز کے برطانوی آل راؤنڈر سمت پٹیل نے کمنٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’عبداللہ شاید کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بجائے لاہور قلندرز کو پسند کرتے ہیں۔‘
Maybe he wants a Lahore shirt as well instead of a Quetta one. 🤪🤪🤪
— Samit Patel (@Samitpatel21) March 11, 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی کمنٹ میں عبداللہ کے جنون کی تعریف کی۔
Ma sha Allah 😘
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) March 11, 2021
یہ بھی پڑھیے
رمیز راجہ کی کرکٹ کے بعد سیاست پر کمنٹری
بلے باز شان مسعود نے بھی ننھے عبداللہ کو پیار سے ’کاپی کیٹ‘ کہا۔
Copy cat ❤️
— Shan Masood (@shani_official) March 11, 2021
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ملتوی کردہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔