پاکستانی بیڈمنٹن اور ٹینس اسٹارز کی ٹورنامنٹس میں کامیابیاں

بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد ’پولش انٹرنیشنل بیڈمنٹن‘ اور اعصام الحق ’میامی اوپن 2021‘ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد نے اپنے اپنے ٹورنامنٹس کے اگلے مرحلوں میں جگہ بنا لی ہے۔

بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد پولینڈ میں ہونے والے پولش انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں جبکہ ٹینس کے بین الاقوامی مقابلے ’میامی اوپن 2021 میں ٹینس کے کھلاڑی اعصام الحق قریشی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پولینڈ میں ہونے والے پولش بیڈمنٹن انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بیڈمنٹن کی نمبر ایک کھلاڑی ماحور شہزاد نے اپنے پہلے میچ میں سربیئن کھلاڑی کو شکست دے دی ہے۔

اپنی کامیابی کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ماحور شہزاد نے پیغام میں لکھا ہے کہ الحمداللہ میں نے پولش انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اپنی سربیئن حریف سارہ لانسر کو تین سیٹس کے مقابلوں میں 21-15، 17-21 اور 21-8 سے شکست دے دی ہے۔

دوسری جانب ٹینس کے کھلاڑی اعصام الحق نے میامی اوپن ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اپنی کامیابی کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری جوڑی نے سابق نمبر ایک کھلاڑی اور گرینڈ سلیم کے فاتح کو تین اسٹیٹس سیٹس کے مقابلوں میں شکست دے دی ہے۔ اب ہماری نظریں اتوار کے روز ہونے والے میچ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا کے 14 سالہ نعمان محسود نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

واضح رہے کہ ماحور شہزاد نے پولینڈ روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہکووڈ کی صورتحال میں اکیلے سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر