حسن علی کے گھر ننھی پری کی آمد

حسن علی ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ معروف کرکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا ہے۔

حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ خدا نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔ فاسٹ بالر نے اپنی ٹوئٹ میں مذید لکھا کہ وہ اس ننھی شہزادی کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ میں جنوبی افریقہ سے ہار گیا انڈیا سے جیت گیا

حسن علی کی اس ٹوئٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دی اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات لکھے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بیٹی کی پیدائش سے قبل آسٹریلیا کے دورے پر تھے لیکن انہوں نے پہلے ہی کرکٹ بورڈ سے چھٹیاں لے رکھی تھیں اور یہ بات طے تھی کہ وہ آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد انڈیا واپس آجائیں گے اور ایسا ہی ہوا۔ حسن علی کے گھر بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا حسن علی بھی ویرات کوہلی کی طرح اہم ترین ٹورنامنٹ کو چھوڑ کر وطن واپس آئیں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چھٹیوں سے متعلق کوئی درخواست نہیں دی ہے جس کی وجہ سے خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ہی پاکستان لوٹیں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی طرح حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کا تعلق بھی انڈیا سے ہے۔ حسن علی اور سامعہ آرزو 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر