ثانیہ مرزا کی لڑکیوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش

ٹینس اسٹار نے نئی ویڈیو میں کھیل کا شعبہ اختیار کرنے سے متعلق دقیانوسی باتوں کو رد کردیا ہے۔

انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر لڑکیوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ویڈیو جاری کردی ہے۔ ثانیہ کی نئی ویڈیو کو مداحوں کی بڑی تعداد سراہ رہی ہے۔ 

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی انڈین نژاد اہلیہ ثانیہ مرزا بلاشبہ کئی لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ وہ ایک زبردست ٹینس اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بیٹی، اہلیہ اور ماں کا کردار بھی بخوبی نبھارہی ہیں۔

حالیہ انسٹاگرام  ویڈیو میں ٹینس اسٹار نے ان تمام باتوں کو بیان کیا جو عام طور پر کھیلوں سے وابستگی کی خواہش ظاہر کرنے والی خواتین کو سننی پڑتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یہ بھی پڑھیے

مختلف کردار نبھاتی ہوئی ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام پر منفرد روپ

  1. چند سیکنڈز کی انسٹاگرام ویڈیو میں ثانیہ نے بتایا کہ جب کوئی لڑکی بالغ ہونے پر اسپورٹس کی طرف جانے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے سب سے پہلے یہ کہا جاتا ہے کہ دھوپ میں کھیلنا لڑکوں کا کام ہے لہٰذا اسے کھانا بنانا سیکھنا چاہیے۔
  2. کھیل کے شعبے کو چننے والی لڑکیوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ اگر ان کا رنگ کالا ہوجائے گا تو ان سے کوئی شادی نہیں کرئے گا۔
  3. کسی بھی کھیل سے وابستگی کی خواہش ظاہر کرنے والی خواتین سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنا گھر چلائیں گی تو ٹورنامنٹس کے لیے کیسے جاسکتی ہیں؟
  4. لڑکیوں کو اس بات سے بھی خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ماں بنتے ہی ان کا اسپورٹس کیئریر ختم ہوجائے گا۔

اپنی گھریلو ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے والی ٹینس اسٹار ثاںیہ مرزا نے ویڈیو میں ان تمام دقیانوسی باتوں کو رد کیا ہے اور اپنے تاثرات سے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ایسی باتوں میں کسی قسم کی کوئی سچائی موجود نہیں ہے۔

ثانیہ مرزا کی نئی انسٹاگرام ویڈیو کو لڑکیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

Facebook Comments Box