فواد عالم کے ساتھ اداکاری میں بھی وہی ہوگا جو کرکٹ میں ہوا؟
فواد عالم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔
پاکستان کی قومی ٹیم میں شاندار واپسی کے بعد فواد عالم اردو فلکس کی’خودکش محبت‘ سے ویب سیریز کا آغاز کر رہے ہیں۔
پاکستان کے مشہور فرسٹ کلاس کرکٹر طارق عالم کے بیٹے فواد عالم نے 17 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور بعد میں وہ قائداعظم ٹرافی کے کئی سیزن میں ٹاپ اسکور کرنے والوں میں شامل رہے۔
یہ بھی پڑھیے
مشہور شخصیات فواد عالم کی شاندار کارکردگی کی تعریف سے گریزاں
فواد عالم نے 88 ٹیسٹ کھیلے اور 10 سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ یہ یونس احمد کے 104 کے ٹیسٹ کے وقفے کے بعد دوسرا طویل ترین وقفہ ہے۔
اس سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود سلیکشن کمیٹیز اور ہیڈ کوچز نے فواد عالم کے انتخاب کو نظرانداز کیا تھا جس کی وجہ سے وہ ایک دہائی ٹیم سے باہر رہے تھے۔
مگر اب فواد عالم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔
Conspicuously delighted to announce my debut as an actor in the upcoming Urdu flix web series “Khudkash Muhabbat”. I hope you guys like me in the acting ground as much as you did in the cricket ground! Your prayers, love and support matter the most.#UrduFlix #KhudkashMuhabbat pic.twitter.com/qynHDruArA
— Fawad Alam (@iamfawadalam25) April 8, 2021
فواد عالم کو امید ہے کہ وہ اداکاری کے ذریعے بھی اپنا مداح اسی طرح بنائیں گے جیسے کرکٹ میں بنائے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر انور علی خان نے ویب سیریز کا ٹیزر سامنے آنے کے بعد فواد عالم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
Good Luck Bro Hamain Pata hay k Ap Kitnay Baray Actor hain❤️ Cha Jayay Ga Mera Bhae Insha Allah🤲 #khudkashmuhabbat https://t.co/y7OVRNTwwl
— Anwar Ali Khan (@realanwarali48) April 8, 2021
ویب سیریز کے لیے کرکٹرز کے علاوہ بھی کئی مداحوں نے فواد عالم کو مبارکباد دی ہے۔
Good luck with that !
— Ahmer Hameed Sheikh (@ahmer_ahs) April 8, 2021
Wow..!!! Amazing 🔥
— Saad Sultan Khan (@KhanSaad07) April 8, 2021
فواد عالم کو توقع ہے کہ وہ ویب سیریز میں بھی اپنے مداحوں کی تعریفیں حاصل کریں گے۔