فیفا کا پاکستان کی رکنیت معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار

فیفا کے اجلاس میں پی ایف ایف کی معطلی سے متعلق رائے شماری میں 209 ممبران نے حصہ لیا تھا جس میں پاکستان کے خلاف 203 ووٹ آئے تھے۔

فٹبال کے عالمی ادارے فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کے 71 ویں کانگریس کے اجلاس میں پاکستان کی رکنیت معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

فیفا کے اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطلی سے متعلق رائے شماری کی گئی تھی۔ اس رائے شماری میں 209 ممبران نے حصہ لیا تھا جن میں سے 5 کے ووٹ مسترد ہوگئے تھے۔ پاکستان کے خلاف 203 ووٹ جبکہ ایک ووٹ کے حق میں تھا۔

فیفا ووٹ
FIFA

یہ بھی پڑھیے

کیا فیفا پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی لگا دے گی؟

فیفا کی قائم کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے بیان کے مطابق کمیٹی کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان فیفا کی سخت کارروائیوں سے محفوظ رہا ہے۔ فیفا پاکستان سے پابندیاں اس وقت ختم کرسکتی ہے جب نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک تمام معاملات حل ہونے کے بعد پابندی ختم کرنے کی درخواست دیں۔

یاد رہے کہ پی ایف ایف کے ایک گروپ نے لاہور میں قائم فیفا فٹبال ہاؤس کے دفتر پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد فیفا نے 31 مارچ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو معطلی کا آخری انتباہ جاری کیا تھا۔ بعدازاں فیفا نے پی ایف ایف پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ تحاریر