سرجیو اگیورو لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا ایف سی کے ساتھ منسلک

بارسلونا فٹبال کلب 2 سالہ معاہدے کے تحت سرجیو اگیورو کو 122 ملین ڈالرز ادا کرے گا۔

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے اسٹرائیکر سرجیو اگیورو اب معروف فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ مل کر بارسلونا فٹبال کلب کی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔ جبکہ لیونل میسی اور سرجیو اگیورو ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔

بارسلونا فٹبال کلب نے مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر سرجیو اگیورو کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کی خدمات کے عوض بارسلونا ایف سی سرجیو اگیورو کو 122 ملین ڈالرز ادا کرے گا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا ایف سی نے مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر سرجیو اگوئیرو کی 2 سالہ معاہدے کے تحت خدمات حاصل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ سرجیو اگیورو کا مانچسٹر سٹی کے ساتھ معاہدہ جون کے اواخر میں ختم ہورہا ہے۔

یہ بھی پرھیے

ایس ایل کے بائیو سکیور ببل کے لیے احتیاطی تدابیر کیا ہوں گی؟

32 سالہ سرجیو اگیورو 10 سال تک ارجنٹائن کلب مانچسٹر سٹی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سرجیو اگیورو نے 390 میچز میں 260 گول اسکور کیے ہیں۔

سنیچر کے روز یورپی فٹبال چیمپئنر لیگ کے فائنل میں چیلسی کے ہاتھوں سرجیو اگیورو کی ٹیم مانچسٹر سٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بارسلونا فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فٹبالر سرجیو اگیورو نے کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بارسلونا دنیا کا بہترین فٹبال کلب ہے۔ بارسلونا سے منسلک ہونے کا میرا فیصلہ یقیناً ایک بہترین فیصلہ ہے جو مجھے مزید آگے لے کر جائے گا۔

سرجیو اگیورو نے کہا کہ میں بارسلونا فٹبال کلب کا حصہ بن کر خوشی محسوس کررہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرا کھیل ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سرجیو اگیورو نے 10 سالہ دور کے دوران مانچسٹر سٹی فٹبال کے لیے 15 ٹرافیز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ اپنے قریبی دوست لیونل میسی کے ساتھ مل کر لالیگا لیگ میں بارسلونا فٹبال کلب کی پوزیشن کو مزید مستحکم کریں گے۔

سرجیو اگیورو نے مانچسٹر سٹی کی جانب سے پریمیئر لیگ کھیلتے ہوئے 184 گول اسکور کررکھے ہیں۔ منٹ ٹو گول کے حوالے سے گول کرنے کی یہ بہتری شرح ہے۔

سرجیو اگیورو نے پریمیئر لیگ کھیلتے ہوئے جنوری 2020 میں 12ویں مرتبہ ہیٹرک کرتے ہوئے معروف فٹبالر ایلن شیرر کا ریکارڈ توڑا تھا۔

متعلقہ تحاریر