ملکھا سنگھ کرونا کے باعث چل بسے

بھارتی کھلاڑی ’دی فلائنگ سکھ‘ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔

انڈیا کے ایتھلیٹ اور سابق اولمپمئن ملکھا سنگھ کرونا کی وباء کے باعث 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ملکھا سنگھ گزشتہ ماہ سے کرونا کی وباء کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم اب اُن کے بیٹے نے اُن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ رواں ماہ ملکھا سنگھ کی اہلیہ بھی کرونا کی وباء کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

میسی کو کوپا امریکا جتوا کر خود کو عظیم فٹبالر ثابت کرنا ہوگا

سابق بھارتی کھلاڑی ملکھا سنگھ نے کئی بین الاقوامی مقابلوں اور اولمپکس میں بھی حصہ لیا۔ وہ ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز بھی جیت چکے ہیں۔ وہ دی فلائنگ سکھ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے اور یہ خطاب انہیں پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ايوب خان نے دیا تھا۔

انڈین فلم بھاگ ملکھا بھاگ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنائی گئی تھی جس میں ملکھا سنگھ کا کردار اداکار فرحان اختر نے ادا کیا تھا۔

بھاگ ملکھا بھاگ
BBC

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم ایک بہت بڑے کھلاڑی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ملکھا سنگھ نے انڈیا کے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ سے ہی کیا تھا۔ ملکھا سنگھ کے انتقال پر میشا شفیع بھی غمزدہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر