باکسنگ لیجنڈ کے صاحبزادے نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

سید حسین شاہ پاکستان کی تاریخ کے واحد اولمپک میڈلسٹ ہیں۔

رواں سال جولائی میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لیے پاکستانی باکسنگ میڈلسٹ سید حسین شاہ کے صاحبزادے شاہ حسین شاہ نے کوالیفائی کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے شاہ حسین شاہ کی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ شاہ حسین شاہ ’کانٹینینٹل کوٹہ‘ پر جوڈو کراٹے کے 100 کلو گرام کی کیٹگری کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔

پاکستان کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے خبر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماحور کی اولمپکس میں شرکت سے خواتین کھلاڑیوں کے حوصلے بلند

شاہ حسین شاہ کے والد کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے تھا۔ سید حسین شاہ نے بلاشبہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ وہ ایک اولمپک ایتھلیٹ تھے جنہوں نے جنوبی کوریا میں 1988 کے سمر اولمپکس میں حصہ لیا اور پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت کر لائے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( پی او اے) نے شاہ حسین شاہ کے ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے پر سید حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہ حسین شاہ دوسری مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

28 سالہ جوڈوکا شاہ حسین شاہ نے اب تک پاکستان کے لیے 2 عالمی مقابلوں میں میڈلز جیتے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی جبکہ ایشیئن جوڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر