عالمی چیمپئن فرانس یورو کپ سے باہر

معروف فرانسیسی فٹبالر کیلیئن ایمباپے کا جادو نہ چل سکا۔

یورو کپ میں دفاعی چیمپئن پرتگال کے بعد عالمی چیمپئن فرانس بھی ایونٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔

عالمی چیمپئن فرانس یوروکپ سے باہر ہوگیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ پورے میچ میں فرانس کو برتری حاصل رہی مگر آخر کے 9 منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی اور پانسہ پلٹ دیا۔ سوئٹزرلینڈ نے میچ آخری منٹ میں گول کرکے اسکور 3-3 سے برابر کیا۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

فرانس کے معروف فٹبالر کیلیئن ایمباپے بھی اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔ اضافی وقت میں سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کرعالمی چیمپئن کو یورو کپ سے آؤٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

میسی کو کوپا امریکا جتوا کر خود کو عظیم فٹبالر ثابت کرنا ہوگا

سوئٹزرلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم 2 جولائی کو کواٹر فائنل میں اسپین کے مدمقابل ہوگی۔

اس سے پہلے بیلجئیم بھی دفاعی چیمپئن پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر یورو کپ سے باہر کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے تھے۔

متعلقہ تحاریر