ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا سے عمان منتقل

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ترجیح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا سے عمان اور متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ترجیح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے۔

کرکٹ کا یہ ٹورنامنٹ انڈیا میں ہونا تھا لیکن کرونا کی دوسری لہر کے باعث اسے عمان اور متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سکندر بخت کی اظہر محمود پر تنقید

آئی سی سی حکام کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایونٹ کی میزبانی انڈیا ہی کرے گا لیکن، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم، ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ترجیح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے۔

ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیمز حصہ لیں گی، جن میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نیدر لینڈز، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیوگنی شامل ہیں۔ ان تمام ٹیمز کے درمیان 12 میچز کھیلے جائیں گے۔ 8 میں سے ٹاپ 4 ٹیمیز سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں پہلے سے ٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں موجود ہوں گی۔ یہاں سے ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ شروع ہوگا۔

سپر 12 ٹیمز کے درمیان مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے۔ سپر 12 میں 12 ٹیمز کو چھ، چھ کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ گروپ میچز کے بعد 3 پلے آف میچز، 2 سیمی فائنلز اور پھر ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر