کیا پاکستان کرکٹ ٹیم نئی انگلش ٹیم کو شکست دے پائے گی؟
انگلینڈ کی سرزمین پر پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان 11 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔

انگلینڈ کے شہر کارڈف میں شروع ہونے والی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کی نئی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کارڈف میں انگلش ٹیم کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گی۔
کارڈف میں میدان سجنے سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور ان ڈور پریکٹس سیشن کیا تھا۔ میزبان انگلینڈ کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب میچ سے دو روز قبل ان کے 3 کھلاڑیوں اور 4 آفیشل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری بین اسٹوکس کے کندھوں پر آگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ کرکٹر حارث سہیل انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے، ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتوں کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یورو کپ اور کوپا امریکا کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ لیڈنگ پلیئرز کی غیرموجودگی میں انگلش ٹیم کو شکست دے کر اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر بنا سکے۔ ون ڈے عالمی رینکنگ میں اس وقت انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب انگلش کپتان بین اسٹوکس نئی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔
انگلش میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کا تیسرا کووڈ ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے ، تین کھلاڑیوں کی منفی رپورٹس کے بعد انہیں ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
اگر ایک نظر کارڈف میں کھیلے گئے میچز پر ڈالیں تو ابھی تک اس گراؤنڈ پر پاکستان انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 2 پاکستان نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
انگلینڈ کی سرزمین پر پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی 11 سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ 11 سیریز میں 9 مرتبہ کامیابی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے حصے میں آئی ہے جبکہ ایک مرتبہ پاکستان فاتح رہا ہے، ایک سیریز برابر رہی تھی۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 1974 میں انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کیا تھا۔
اس مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جہاں ان دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔
کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میں کرونا کیسز کے بعد کھلاڑیوں سمیت سارے آفیشل کو تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم نئی کھلاڑیوں کی آمد سے پہلے کے مقابلے میں کمزور ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے پاس ایک سنہری موقع ہے کہ انگلینڈ کو 47 سال بعد ان کی سرزمین پر شکست دے سکے۔