ٹوکیو اولمپکس میں تماشائیوں پر پابندی، 40ہزار ڈالرز کے خواب چکناچور

ٹوکیو اولمپک کے مقابلے 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں ہوں گے۔

ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے آخر کار اولمپک گیمز میں تماشائیوں کی شرکت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے، اس خبر نے جاپانی شہری کازونوری تاکی شیما سمیت متعدد شائقین کے خواب چکناچور کردیے ہیں، جو ایک عالمی ریکارڈ حاصل کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے شہری کازونوری تاکی شیما نے ٹوکیو اولمپک 2020 کے تمام مقابلے (ایونٹ) دیکھنے کے لیے 40 ہزار ڈالرز کے ٹکٹس خرید رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کوپا امریکا اور یورو کپ، اسٹار پلیئرز کا امتحان

ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں ہوں گے۔

کازونوری تاکی شیما کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے تمام مقابلوں میں شرکت کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

کازونوری تاکی شیما کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں تماشائیوں پر پابندی کی خبر ان پر پہاڑ بن کر گری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ” صبح 3 بجے سے میرا دماغ بالکل خالی ہوگیا ہے کیونکہ اس خبر نے میرے اوسان خطا کردیے ہیں۔ کاش کہ میں رو سکتا اور میرا تناؤ کم ہو جاتا۔ "

کازونوری تاکی شیما اسٹیٹ ایجنسی کے مالک ہیں جو اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ کھیلوں سے تفریح کرکے گزارتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2006 میں اتفاقی طور پر میں نے پہلی مرتبہ ٹورینو اولمپکس میں شرکت تھی، اور انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی جب جاپانی کھلاڑی شیزوکا اراکاوا نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

تب سے لے کر آج تک کازونوری تاکی شیما تمام اولمپکس گیمز، موسم سرما اور گرما کے تمام کھیلوں کے مقابلوں میں بطور تماشائی شرکت کرتے آرہے ہیں۔

تاکی شیما کا کہنا ہے کہ ” اولمپکس مقابلوں میں شرکت کرکے  انہیں  بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، 2016 کے اولمپکس کھیلوں کے دوران وہ اسٹیڈیم سے باہر نکلے تو گھاس پر لیٹ کر ایک گھنٹے تک سوتے رہے کیونکہ وہ کھیلوں میں اتنے مشغول تھے کہ انہیں نیند لینے کا ہوش ہی نہیں رہا تھا ۔

کازونوری تاکی شیما کے مطابق وہ اب تک  اولمپکس کے 106 مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں جبکہ اس مرتبہ بھی اولمپکس کے 28 مقابلوں کے لیے انہوں نے 40ہزار ڈالرز مالیت کے ٹکٹس خرید رکھے تھے۔

جاپان میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر منتظمین نے ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر