ارجنٹینا جیت گیا ہار گیا انگلینڈ

ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان فاکلینڈ جزیرے پر جنگ لڑی جاچکی ہے۔

ارجنٹینا نے کوپا امریکا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ انگلینڈ یورو کپ کا فائنل ہار گیا۔

رواں ہفتے فٹبال کے دو الگ میدانوں میں دو روایتی حریفوں ارجنٹینا اور انگلینڈ نے اہم میچز کھیلے۔ ایک کے سر پر جیت کا تاج سجا تو دوسرے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے برازیل کے ساتھ کوپا امریکا کا فائنل کھیلا اور 28 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کے 22 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے دی ماریا  نے خوبصورتی سے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا دیا۔ میچ کا پہلا ہاف ایک صفر کے اسکور پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں بھی برازیل کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔اس فتح کے ساتھ ہی میسی کا 4 ورلڈ کپ اور 6 کوپا امریکا میں شرکت کے بعد پہلی بار بڑی ٹرافی اٹھانے کا خواب پورا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

میسی کو کوپا امریکا جتوا کر خود کو عظیم فٹبالر ثابت کرنا ہوگا

دوسری جانب یورو کپ میں انگلینڈ کو اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جسے دوسرے ہاف میں اٹلی نے گول کرکے ختم کردیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پینلٹی شوٹس پرمیچ کا فیصلہ ہوا جس میں انگلینڈ 3 کے مقابلے 2 گول کرپایا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارجنٹینا نے جزیرہ فاکلینڈ پر خود مختاری کا دعویٰ کیا تھا، جو اس کے ساحل سے 300 میل (480 کلومیٹر) مشرق میں واقع ہے، جو 19ویں صدی کے اوائل سے شروع ہوا تھا لیکن برطانیہ نے 1833 میں جزیرے پر قبضہ کرلیا جس نے ارجنٹینا کے باقی رہائشیوں کو ملک بدر کردیا اور اس کے بعد سے ارجنٹینا کے دعوؤں کو مسترد کردیا گیا۔

فاکلینڈ جزیرے کی جنگ جسے فاک لینڈز جنگ ، مالوناس جنگ یا جنوبی بحر اوقیانوس کی جنگ بھی کہا جاتا ہے۔ جزائر فاکلینڈ اور اس سے وابستہ جزیروں کے انحصار پر 1982 میں ارجنٹینا اور برطانیہ کے درمیان ایک مختصر غیر اعلانیہ جنگ لڑی گئی تھی۔

Facebook Comments Box