اعصام الحق اور نوواک جوکووچ جے ڈاٹ کے مداح
اعصام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب جے ڈاٹ کے پرفیوم کی تشہیر کی۔
ٹینس کی دنیا کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ اور پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق مشہور پاکستانی برینڈ جے ڈاٹ کے مداح نکلے۔ دونوں کھلاڑیوں کی نئی تصویر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور نوواک جوکووچ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ انہیں جے ڈاٹ کا پرفیوم تحفے میں پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹوئٹ میں اعصام الحق قریشی نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 20 مرتبہ گرینڈ سلیم کا ٹائٹل جیتنے والے نوواک جوکووچ جے ڈاٹ کا پرفیوم استعمال کرتے ہیں، کیا آپ کو بھی یہ برانڈ پسند ہے؟
The 20 times grandslam and @wimbledon 2021 champion @djokernole has his #ace
Order yours @j.fragrances.cosmetics website or from any @j.junaidjamshed @j.fragrances.cosmetics stores in Pakistan and all around the world #cologne #ace #novakdjokovic #orderyours #tennis #champion pic.twitter.com/atb8sJzFy1— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) July 12, 2021
پاکستانی ٹینس اسٹار نے ٹوئٹر پوسٹ میں اپنے نام سے منسوب جے ڈاٹ کے پرفیوم کی تشہیر کی اور مداحوں کو اسے خریدنے کے لیے لنک شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیے
جے ڈاٹ کا پرفیوم لانچ کے لیے ترک اداکاروں کا انتخاب
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ اور اعصام الحق کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین بےحد پسند کررہے ہیں اور اسے تیزی سے شیئر بھی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ نوواک جوکووچ نے اتوار کے روز اٹلی کے کھلاڑی بریٹینی کو شکست دے کر مسلسل چھٹی مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔









