کیا پاکستان کی نئی بھابھی آنے والی ہیں؟
انگلینڈ کی خاتون کرکٹر بابر اعظم کی مداح ہوگئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ماہر بلے باز بابر اعظم کو شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد تو پسند کرتی ہی ہے لیکن اب انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل ویٹ بھی بابر اعظم کے سحر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر انگلینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل ویٹ نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور ان کے کھیل کو بےحد سراہا۔ ڈینیئل ویٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا اور ساتھ ہی حیرانی اور تالیاں بجانے والے ایموجی شیئر کیے۔
Babar Azam 😲 👏🏼
— Danielle Wyatt (@Danni_Wyatt) July 16, 2021
یہ بھی پڑھیے
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر قومی ٹیم تنقید کی زد میں
خاتون کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔ چند ٹوئٹر صارفین نے تو ڈینیئل ویٹ کو مستقبل کی ’بھابھی‘ قرار دے دیا۔
@babarazam258 bhai, bhabi spotted here 😂💕 https://t.co/I0vDBWXNd9
— Haseeb Ahmad ☪ (@iHaseebAhmad) July 17, 2021
کچھ صارفین نے تو رشتہ مبارک کا ٹوئٹ کردیا۔
Rishta Mubarak @babarazam258 😁 https://t.co/JOVWZx5mYj
— Fuzail Ahmod Tapadar (@AhmodFuzail) July 17, 2021
ایک صارف نے ڈینیئل ویٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
I think you have fallen in love with Babar @Danni_Wyatt https://t.co/XORD6MLNSM
— نوید عباس (@nabbas745) July 17, 2021
ایک اور پاکستانی صارف نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے خاتون کرکٹر آپ سے محبت کر بیٹھی ہیں۔
Bhai lagta apkay pyaar mein gir gayi 😓 😂 @babarazam258 https://t.co/7bdReoCHTt
— Muhammad Haseeb (@mhaseeb2003) July 17, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ یہ خاتون توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے تبصرے کرتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش بھی کرچکی ہیں۔
Dani is such a attention seeking girl 😂 first she was praising Kohli and asking him to marry her and now praising world’s new super star 😅
— Mohammad Umer Majid (@Mohammad_Umer13) July 18, 2021
بابر اعظم کی ڈینیئل ویٹ سے دوستی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کو ایک نئی تفریح ضرور مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی اور49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔