زمین کے بعد خلا سے بھی ٹوکیو اولمپکس کی نگرانی

امریکی خلائی ادارے ناسا نے ٹوکیو اولمپکس کی خلا سے کھینچی گئی تصویر جاری کردی۔

اولمپکس کے شروع ہوتے ہی دنیا بھر سے لوگوں کی نظریں مختلف کھیلوں اور پسندیدہ ایتھلیٹس پر جم جاتی ہیں۔ اس مرتبہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بھی اولمپکس کے کھیلوں پر نظریں جما لی ہیں۔ ناسا کے خلا باز نے ٹوکیو اولمپکس کی رات کے اوقات کی خوبصورت تصویر جاری کردی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ایتھلیٹس کی ہار جیت سمیت دیگر لمحوں کی انٹرنیٹ پر موجود تصاویر تو آپ نے دیکھی ہوں گی لیکن اب ناسا نے خلا سے دکھنے والے اولمپکس کے خوبصورت منظر کی تصویر جاری کردی ہے جسے لاکھوں لوگ پسند کررہے ہیں۔ ناسا کی طرف سے آدھی رات کے وقت نیلے رنگ کے فریم میں کھینچی گئی تصویر میں جاپانی ساحل کی خوبصورتی نمایاں ہے۔ ناسا نے انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی تصویر شیئر کی ہے۔

پوسٹ میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے لکھا کہ یہ تصویر خلا باز شین کمبرو نے عالمی خلائی اسٹیشن سے بڑی محنت کے بعد لی ہے۔ ناسا کی طرف سے جاری کردہ خوبصورت تصویر پر صارفین انہیں خوب داد دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NASA (@nasa)

یہ بھی پڑھیے

ٹوکیو اولمپکس میں ایک ملک کی 2 ایتھلیٹس مدمقابل

کچھ صارفین نے جاپان کے شہر ٹوکیو کی اس تصویر پر لکھا کہ پہلے تو زمین سے کھیلوں پر نظر رکھی جاتی تھی لیکن اب خلا کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔ چند صارفین کا کہنا ہے کہ ناسا کو کھیلوں کے بجائے اپنے کام پر دھیان دینا چاہیے۔

Facebook Comments Box