آخری ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کے پاس سیریز جیتنے کا سنہری موقع

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا آخری میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی۔

ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم کے پاس ٹی 20 سیریز جیتنے کا یہ آخری موقع ہے۔ 4 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج گیانا میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیمز نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مایوس کرکٹ مداح صارم اختر شہرت کی بلندی پر

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کے دوران پریکٹس زخمی ہونے والے بیٹسمین اعظم خان مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں۔ ممکنہ طور وہ آج ٹیم کا حصہ ہوں گے لیکن فائنل الیون کا حتمی فیصلہ کپتان بابراعظم اور کوچ کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلے 5 میچز پر مشتمل تھی لیکن ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ہونی والی سیریز کا ایک میچ تاخیر کا شکار ہونے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ شیڈول میں تبدیلی لاتے ہوئے سیریز 4 میچز تک محدود کردی تھی۔

دونوں ٹیمز کے درمیان ہونے والے 2 میچز بارش کی نذر ہوگئے۔ ایک میچ میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی۔

متعلقہ تحاریر