نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 18سال بعد پاکستان آنے کا فیصلہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹاکرا 17 ستمبر کو ہوگا۔

پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کھیل کے میدان بھی آباد ہوگئے ہیں۔ 2003 میں پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اب 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرئے گی۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ 3 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
The @BLACKCAPS will tour Pakistan for the first time in 18 years in September to play three ODIs and five T20Is 🏏
More details 👇https://t.co/1DCHBDhAzx
— ICC (@ICC) August 5, 2021
یہ بھی پڑھیے
ارشد ندیم اولمپکس میں پاکستان کی آخری امید
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک روزہ میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹاکرا 17 ستمبر کو ہوگا۔
یہ اہم فیصلہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا کریڈٹ بلاشبہ سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو جاتا ہے۔ جن کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا اور شائقین کرکٹ کو یہ دن دیکھنے کو ملا۔
واضح رہے جب جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے2007 کے بعد جنوری2021 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تو ہیڈ کوچ مارک باﺅچر نے سیکیورٹی کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔