باپ ہیرو بننے کے لیے تیار لیکن بیٹے کو سپر ہیرو کی تلاش

باپ بیٹوں کی خواہشوں نے ثانیہ مرزا کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

بھارت کی نامور ٹینس اسٹار اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی طرف سے سپر ہیروز کو جمع کرنے پر پریشان ہیں تو ان کے شوہر شعیب ملک فلموں کے ہیرو بننے کی تیاری کررہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ سپر ہیروز کے کھلونوں کو ہاتھ میں اٹھائے پریشانی کے عالم میں بیٹھی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ان کے بیٹے کے لیے اور کتنے سپر ہیروز کافی ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دبئی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولیں گے

ٹینس اسٹار کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین ان کے شوہر شعیب ملک کی ایک فلمی کردار والی تصویر شیئر کررہے ہیں۔ قومی کرکٹر شعیب ملک اپنے کیریئر کے اختتام پر فلمی ہیرو بننے کی تیاری کررہے ہیں۔ شعیب ملک نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک فلمی ہیرو کی طرح دکھائی دے رہے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی پوسٹس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔  چند صارفین نے لکھا کہ ایک طرف بیٹا سپر ہیروز کی تلاش میں ہے تو دوسری جانب والد صاحب ہیرو بننے کی تیاری کررہے ہیں۔ باپ بیٹوں کی خواہشوں نے ماں کو ایک نئی الجھن میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر