جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے سپورٹر کا نام ظاہر کردیا

پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرانے والے وقار ذکاء نے پاکستانی ہیرو کے خاندان کو ان کی غیرموجودگی میں ایک لاکھ روپے بھجوائے تھے۔

پاکستانی اولمپیئن اور جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بالآخر اپنے سپورٹر کا نام ظاہر کردیا ہے جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے سے پہلے ان کی مدد کی تھی اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف اور بڑھاوا دینے والے وقار ذکاء ہیں۔

ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس 2021 میں تمغے کے لیے قوم کی آخری امید بن کر ابھرا تھا جب وہ جیولین تھرو کے مقابلے کے فائنل میں پہنچے تھے۔ بدقسمتی سے وہ تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر راشد خان کی عالمی رہنماؤں سے افغانستان میں جنگ بندی کی اپیل

ٹوکیو اولمپکس میں تربیت یافتہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مقابلے میں بہترین لگن کے ساتھ کھیل پیش کرکے ارشد ندیم نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم جب جاپان سے پاکستان پہنچے تو یوٹیوبر اور پروگرام اینکر وقار ذکاء نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈیجیٹل کرنسی کے روح رواں وقار ذکاء نے انہیں 5 ہزار ڈالرز تحفے میں پیش کیے ہیں۔

ارشد ندیم نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وقار ذکا نے اس وقت بھی ان کی مدد کی تھی جب میں ابھی اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ وقار ذکاء نے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے خاندان کو ایک لاکھ روپے بھجوائے تھے جب وہ ٹوکیو میں تھے۔

پاکستانی فلموں کے ڈائریکٹر، مصنف اور فلم میکر نبیل قریشی نے ارشد ندیم کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے  کہ ” ہاں وہ واقعی اچھے ہیں۔”

متعلقہ تحاریر