جمیکا ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی

گزشتہ روز کرکٹ کی دنیا میں شائقین کو ایک دلچسپ لمحہ دیکھنے کو ملا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں قومی ٹیم 217 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ میچ کے اختتام پر پاکستانی بالر محمد عباس نے 2 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

دو میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی پلیئر ایک مرتبہ پھر پچ پر ٹک نہ سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ قومی ٹیم کے اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی کی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کی کوششیں

پاکستانی مڈل آرڈر پلیئرز بھی کوئی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، اظہر علی 17، کپتان بابر اعظم 30، محمد رضوان 23 اور فہیم اشرف 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم نے ایک مرتبہ پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔

کرکٹ کی دنیا میں شائقین کو گزشتہ روز ایک دلچسپ لمحہ دیکھنے کو ملا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کریز پر موجود تھے تو اس وقت لارڈز کے گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کررہے تھے۔ دونوں اسٹار پلیئرز کی دو براعظم میں ایک ہی وقت بیٹنگ پر شائقین کرکٹ نے اسے ایک شاندار لمحہ قرار دیا۔

دوسری  جانب پاکستان  کے  میچ  میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈراور جیڈین سیلز نے اچھی بالنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کیمار روچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی اننگ شروع ہوئی تو پاکستانی بالرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محمد عباس 2 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

متعلقہ تحاریر