پہلی خاتون ایتھلیٹ نے سائیکل پر ‘کے ٹو’ کا بیس کیمپ سر کرلیا
ثمر خان پہلے موٹر سائیکل پر قراقرم رینج میں ماؤنٹ کلی منجارو اور بیافو گلیشیئرز کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔
پاکستان کا قابل فخر سرمایہ ماؤنٹین بائیکر اور ایڈونچرر ایتھلیٹ ثمر خان نے سائیکل پر کے ٹو بیس کیمپ تک پہنچنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
اس سے قبل ثمر خان نے موٹر سائیکل پر قراقرم رینج کے پہاڑ "کلی منجارو” اور "بیافو گلیشیئرز” کو سر کرنے کا کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کا مستقبل کیا ہوگا؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوشی شیئر کرتے ہوئے ثمر خان نے کہا ہے کہ ‘میں نے کے-ٹو کے بیس کیمپ پر پہنچنے کے لیے ایک طویل اور مشکل راستہ طے کیا ہے۔’
View this post on Instagram
اپنی سفری روداد لکھتے ہوئے ثمر خان کا کہنا ہے کہ ‘اردوکُوس کی طرف جانے والا راستہ شاندار"بالٹورو گلیشیر" سے ہو کر گزرتا ہے ۔ یہ سلسلہ خطرناک چٹانوں اور گہری کھائیوں سے اٹا ہوا ہے۔’
انہوں نے لکھا ہے کہ ‘راستے میں پانی کی بہت سی ندیاں اور بڑے بڑے بہاؤ والے دریا تھے، آبشاروں سے گرتا ہوا پانی سیکنڈز میں آپ کے پاؤں کو یخ کر سکتا ہے۔’
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے بہت سے فنکاروں نے ثمر خان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں ثمر خان کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ‘یہ بہت ہی خوش کن احساس ہوتا ہے جب کوئی خاتون کھلاڑی اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوتی ہے! ثمر خان نے بہترین کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہ اپنی بہادری اور استقامت سے کے ٹو بیس کیمپ تک پہنچنے والی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔ ہم سب کو ان پر فخر ہے۔’
It’s always amazing when female athletes break through to make their mark! Excellent work by #SamarKhan, whose bravery and perseverance just made her the only female cyclist to reach the K2 base camp. We are all extremely proud of you! pic.twitter.com/wpAIjnP1h6
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) August 16, 2021