رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر

کچھ دیر بعد رمیز راجہ کو باضابطہ طور پر چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین مقرر ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ساتھی اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کمنٹیٹر رمیز راجہ کی ملاقات جاری ہے جس میں مختلف معاملات پر بات چیت ہورہی ہے۔ ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ کچھ دیر بعد رمیز راجہ کو باضابطہ طور پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم میں شامل تھے اور کپتان عمران خان کی سربراہی میں انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیتوایا تھا۔ اس کے علاوہ عمران خان کی کیریئر کی آخری وکٹ کا کیچ بھی رمیز راجہ نے ہی پکڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ نواز دہانی اور زاہد محمود کب کھیلیں گے؟

متعلقہ تحاریر