پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آخری مرحلے میں داخل

کامیابی پر پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 20 سالوں سے سیریز میں کامیابی کا ریکارڈ برقرار رکھے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آج قومی ٹیم کی کامیابی کی صورت میں ٹیسٹ سیریز برابر ہوجائے گی۔ اسی طرح پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف 20 سالوں سے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا ریکارڈ برقرار رہے گا۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 6 وکٹس کے نقصان پر 176 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 329 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ اننگ کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ میں قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کے عیوض 6 وکٹس حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 150 رنز پر آؤٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر

پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرامید نظر آرہی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی صورت میں ویسٹ انڈیز پاکستان سے 2001 سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہ جیتنے والا اپنا ریکارڈ توڑ دے گی۔

ایک طرف جہاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی تاریخ کو بدلنے کی کوشش کرئے گی وہیں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور محمد عباس قومی ٹیم کا کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے بھی پرامید نظر آرہے ہیں۔

 

Facebook Comments Box