سرفراز احمد نے عالیہ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کچن میں کھانا پکانے کی ویڈیو پر عالیہ رشید کا تبصرہ سابق کپتان کو اچھا نہ لگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے کچن میں کھانا پکانے میں مصروف شوہر کی ویڈیو ٹوئٹرپر شیئر کی تو کرکٹر حسن علی اور شاداب خان نے دلچسپ تبصرے کیے۔ اسپورٹس تجزیہ کار عالیہ رشید نے طنز ومزاح کا سہارا لیا تو سرفراز غصے میں آگئے۔
سرفراز احمد دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے بعد گھر پہنچے تو اہلیہ کا کچن میں ہاتھ بٹانے لگے۔ سابق کپتان کی اہلیہ خوشبخت نے سرفراز احمد کی پاستہ اوون میں رکھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے متعدد کمنٹس کیے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی اور شاداب خان بھی میدان میں آگئے۔
Perks of him being around 🙂 pic.twitter.com/txk0QknOJ8
— Khushbakht Sarfaraz (@sarfarazkhush) August 30, 2021
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی اور کھلاڑیوں کے ناقد رمیز راجہ کا امتحان
شاداب خان خوشبخت سرفراز سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ بھابھی آپ نے آتے ساتھ ہمارے کپتان کو کام پر لگادیا۔
Bhabi aty sath he hamry kaptaan ko KaAM paar laga dEya 😂😂 @SarfarazA_54 https://t.co/ILohoc7hWc
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 30, 2021
حسن علی نے مزاحیہ انداز میں سرفراز احمد سے مخاطب ہوکر لکھا کہ کپتان یہ والا ٹیلنٹ بتایا نہیں کبھی آپ نے۔
Captan ya wala talent hume btya hi ni ap na 🤣🤣🤣
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) August 30, 2021
شاداب خان نے کہا کہ اگلی چا ئے کپتان سے بنوائیں گے۔ یہ کہنا تھا کہ عالیہ رشید بھی گفتگو میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے طنزومزاح کا سہارا لیتے ہوئے سرفراز کو واٹر بوائے تنازعہ یاد دلا دیا۔ اسپورٹس تجزیہ نگار نے شاداب خان کے کمنٹ پر لکھا کہ پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، اب چائے بھی بنوا ؤ گے۔
O bhai, hath hola rakho, paani pilanay per aasman toot para thaa, abb chai bhee banwao gai!🧐
— Aalia Rasheed (@aaliaaaliya) August 30, 2021
عالیہ رشید کی اس بات پر سرفراز احمد آگ بگولہ ہوگئے۔ عالیہ رشید سے کہا کہ آپ کو اس گفتگو میں شامل ہی نہیں ہونا چاہیے تھا ، یہاں کرکٹ نہیں چل رہی۔ بہتر ہے آپ اپنی رائے کرکٹ تک ہی محدود رکھیں، پرسنل نہ ہوں۔
Baat kiya ho rahe hai aur ap kiya baat kar rahe hai Pehle baat apko is conversation me aana nahe chahiye tha yaha circket nahe chal rahe hai .behtar hai apne Rai circket pe rakhe to zada behtar hoga personal na ho zada ap
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 30, 2021
عالیہ رشید نے بعدازاں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق کررہی تھیں۔