وسیم اکرم نے شعیب اختر کو بیوقوف قرار دے دیا

شعیب اختر نے الزام لگایا تھا کہ وسیم اکرم غیرملکی دوروں میں ہمیشہ کلبوں میں پائے جاتے تھے۔

اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بعد پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کو بیوقوف قرار دے دیا ہے۔

شعیب اختر نے گزشتہ دنوں الزام لگایا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم غیرملکی دوروں میں ہمیشہ کلبوں میں پائے جاتے تھے۔

شعیب اختر کے الزامات کو سابق کپتان نے بھی زیادہ دنوں تک دل میں نہیں رکھا۔ اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے شعیب اختر کو قرارا جواب دیا۔

وسیم بادامی کے شعیب اختر کے الزامات سے متعلق سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ آپ کو غریب کی بددعا اور بیوقوف سے کوئی مشورہ نہیں لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کسی جونیئر کی بدتمیزی برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی اور کھلاڑیوں کے ناقد رمیز راجہ کا امتحان

واضح رہے کہ اس کے قبل اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ انہوں نے کلب جانا اپنے سینئر پلیئرز سے سیکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر