ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اسماء جان

سائیکلنگ کا یہ مقابلہ گذشتہ سو سالوں سے منعقد ہورہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو دعوت ملی ہے

اسماء جان نے محض ایک سال کی محنت سے ٹائم ٹرائل کو جینتے کے بعد بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کیلئے کوالیفائی کیا۔

بیلجیئم میں ہونے والے ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ  میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سائیکلسٹ اسماء جان کا کہنا ہے کہ اس بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے  کوشش ہے کہ مقابلہ جیتے کے بعد اپنے ملک کا نام روشن کروں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں سائیکلنگ چیمپئن شب کا انعقاد

مقابلے میں مردوں کی کیٹگری میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ علی الیاس کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ کا یہ مقابلہ گذشتہ سو سالوں سے  منعقد ہورہا ہے  لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئن شپ کی جانب سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو  دو خواتین ایتھلیٹ اور دو مرد ایتھلیٹ کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے جبکہ پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیا کا  کوئی دوسرا ملک اس مقابلے میں شریک نہیں ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان  بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتا رہے گا۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہماری خواتین عالمی سائیکلسٹ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں، مقابلے میں اسماء جان اور کنزا ملک حصہ لے رہی ہیں جبکہ مردوں کی کیٹگری میں خلیل امجد اور علی الیاس حصہ لے رہے ہیں۔

 

متعلقہ تحاریر