آرسنل پریمیئر لیگ میں تنزلی سے بچ گیا

آرسنل کی ٹیم کی گزشتہ میچز میں اتنی ناقص کارکردگی رہی تھی کہ اسے فٹبال پریمیئر لیگ سے نکالے جانے کا خدشہ تھا۔

تین میچز میں شکست کے بعد آرسنل نے لندن کے ایمریٹس اسٹیڈیم میں ٹوٹنہم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

آرسنل نے اپنا تیسرا گول 34 منٹ کے بعد کیا، ہیری کین بال کے اوپر گر گئے اور گول بچانے کے لیے پینلٹی ایریا میں دوڑے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق برطانوی کھلاڑی مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر

آرسنل کے مینیجر میکل آرٹیٹا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کی جانب سے فوری طور پر نتائج نہیں ملیں گے۔ کچھ انتظار کرنا پڑے گا۔

 واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم کی گزشتہ میچز میں اتنی ناقص کارکردگی رہی تھی کہ اسے فٹبال پریمیئر لیگ سے نکالے جانے کا خدشہ تھا۔

 آرسنل اس سیزن میں اپنے تینوں ابتدائی میچز میں ہار چکی تھی جس کے بعد اسے ٹوٹنہم کے خلاف فتح ملی۔

آرسنل نے ٹوٹنہم کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں شروع کے 45 منٹ بہترین پرفارمنس دی اور شائقین کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ یہ وہی ٹیم ہے جو اپنے تینوں میچز ہار گئی تھی؟

ٹوٹنہم کی قیادت ہیری کین کررہے تھے جو کہ اس وقت برطانیہ کی فٹ بال ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔

متعلقہ تحاریر