کیا دھانی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے؟
نیشنل ٹی 20 کپ میں شاہنواز نے سندھ کی ٹیم سے کھیلتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے شکست دے دی۔ سندھ کی جانب سے شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔
اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے شاہنواز دھانی کی شاندار کارکردگی پر ان کو سراہا۔
Dahani continues to impress everyone, another 4-fer for him, third of the year for him. He has 28 wickets in 14 games, bowling 306 deliveries, means his bowling strike rate is 10.9. A wicket every 11t ball. Wow, what a performer @ShahnawazDahani pic.twitter.com/K1eNBfY2cq
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 29, 2021
فیضان نے لکھا کہ "دھانی سب کو مرعوب کررہے ہیں، لگاتار تیسرے سال انہوں نے کسی بھی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ انہوں نے 14 میچز میں 28 وکٹیں حاصل کیں، کُل 306 گیندیں کرائیں جس میں ہر گیارہویں بال پر ایک وکٹ حاصل کیں۔”
پاکستان کرکٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دھانی کی تباہ کن باؤلنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں "سپر اسٹار” کا لقب دیا گیا۔ دھانی نے یہ ویڈیو ری ٹویٹ کی اور اپنے ٹیم میمبرز سمیت مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
Alhamullillah! By the Will of Allah, prayers of my mother, support of team mates and with love of fans, I was able to get this result for me and my team. ❤️💪 https://t.co/BFanrWrPew
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) September 29, 2021
شاہنواز دھانی کی باؤلنگ سابق پاکستانی فاسٹ بالرز شعیب اختر، وقار یونس اور وسیم اکرم کی کارکردگی یاد دلاتی ہے، دیکھنا ہوگا کہ دھانی کو پاکستان کے قومی کرکٹ اسکواڈ میں کب شامل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہ کن تیاریاں
کرکٹ شائقین کے مطابق شاہنواز دھانی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈکپ ٹی 20 میں ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہنواز دھانی نے رواں سال پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی ٹیم سے کھیل کر اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بالر اور بہترین ایمرجنگ پلیئر بھی قرار پائے۔