بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے

اس سے پہلے شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی ٹیم ہمپشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں

انگلش کاؤنٹی مڈل سکس نے 21 سالہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ سال 2022 کی کاؤنٹی کرکٹ کے لئے معاہدہ کرلیا ،شاہین شاہ آفریدی اب مڈل سیکس کے لیے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی مڈل سکس کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی ، اس سے پہلے شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی ٹیم ہمپشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا ہے کہ تاریخی ٹیم کے ساتھ معاہدے میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ  لارڈز میں کاؤنٹی کھیلنا ہمیشہ خواب تھا۔ امید ہے اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کروں گا۔

دوسری جانب  ٹوئٹر پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی ہوم ٹیم مڈل سکس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 21سالہ شاہین شاہ آفریدی اگلے سال سیزن کے آغاز میں ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور جولائی کے وسط تک ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلش کاؤنٹی مڈل سکس  کی جانب سے رواں سال معاہدے میں شامل ہونے والے تیسرے پاکستانی ہیں  جو کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

متعلقہ تحاریر