وسیم اکرم کااپنی فیملی کو الوداع، ویڈیودیکھ کر صارفین بھی جذباتی ہوگئے

شنیرا اکرم کہتی ہیں کسی کو الوداع کہنا اس وقت اور بھی  مشکل ہوجاتا ہے جب  الوداع کہنے والا کوئی معصوم بچہ ہو،

آسٹریلیامیں مقیم سابق  کپتان وسیم اکرم ایک بار پھر اپنی ذمہ داریوں کے سبب اپنی فیملی سے دور جانے پر مجبور، الوداع کی ویڈیونے صارفین کو بھی جذباتی کردیا۔

آسٹریلیا میں مقیم سوئنگ کےسلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم  کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ویڈیو اور پکچرز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی روانگی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی  عائلہ اکرم اپنے والد کو الوداع کہتے ہوئے آبدیدہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم نئے اسپورٹس چینل پر اچھے اسپیل کے لیے پُرجوش

وسیم اکرم نے شعیب اختر کو بیوقوف قرار دے دیا

شنیر ااکرم نے پوسٹ  کے کیپشن میں لکھا کہ کسی کو الوداع کہنا اس وقت اور بھی  مشکل ہوجاتا ہے جب  الوداع کہنے والا کوئی معصوم بچہ ہو، شنیرا کرم کی اس پوسٹ پر صارفین  بھی اداس ہوگئے اور بہت سارے  صارفین نے سابق کپتان اور ان کی فیملی کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

 

سوئنگ کے سلطان  اور ان کی اہلیہ اپنی بیٹی کی تعلیم کے باعث آسٹریلیا میں مقیم ہیں جبکہ عالمی وباء کورونا وائرس  کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے باعث سوئنگ کے جادوگر اپنی فیملی سے کئی ماہ سے دور تھے جو ابھی چند ماہ قبل ہی اپنی فیملی سے ملنے میں کامیاب ہوئے تھے ان لمحات کو ان کی ا ہلیہ شنیرا اکرم نے  سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے لیجنڈ کرکٹر کو پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل “اے اسپورٹس” کے صدر کے طور پر نامزد کیا ہے ،شائقین کرکٹ وسیم اکرم کو سولہ اکتوبر سے دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ تحاریر