پاک بھارت میچ ٹی ٹوئنٹی میچ ’موقع موقع‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم 24 اکتوبر بروز اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی  ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے  2015 میں پیش کیا جانے والا اشتہار’موقع موقع‘ کے نام سے نیااشتہار جاری کردیا جو اس قو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

گرین شرٹس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوچکی  ہیں ، پاکستانی کرکٹ ٹیم 24 اکتوبر بروز اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل وارم اپ میچز میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز بھارتی سازش کا شکار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہ کن تیاریاں

سنہ 2015 میں بھارتی اسپورٹس چینل اسٹار اسپورٹس نے  پاکستان  بھارت کے میچ سے قبل اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ’موقع موقع‘  اشتہار متعارف کرایا تھا جس کوپاکستان بھارت  کے درمیان  24 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ایک بار پھر نئے طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان  سیاسی میدان میں سخت کشیدہ صورتحال کے باعث دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی کرکٹ سیریز نہیں کھیلی، اس دوران صرف اانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے  ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں روایتی حریفوں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔دونوں جانب کرکٹ کا کھیل جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے جس کا جسکا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کا شیڈول جاری ہونے اور میچ کی ٹکٹ دستیاب ہونے کے صرف 2 سے تین گھنٹوں میں تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

متعلقہ تحاریر