نمبر ون بیٹسمین اب نمبر ون فوٹوگرافر بننے کو تیار

آپشنل ٹریننگ سیشن کے دوران کپتان بابراعظم کیمرا اٹھائے فوٹوگرافر بنے  اپنے ساتھیوں کی تصاویر لیتے نظر آئے

پاکستان کے کپتان اور دنیا کے بہترین بلے باز ہونے کا اعزا رکھنےوالے بابراعظم کو آپ نے چھکے چوکے مارتے تو دیکھا ہی ہوگا لیکن اب بابر اعظم ایک نئے انداز میں  دیکھے گئے ہیں   جس میں وہ پروفیشنل کیمرے سے تصاویر لیتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ اسکواڈ  آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں مصروف تھا کہ اس دوران کپتان بابراعظم کیمرا اٹھائے فوٹوگرافر بنے  اپنے ساتھیوں کی تصاویر لیتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے

انگلینڈ کے سیاہ فام فٹبالرز کو نسلی تعصب کا سامنا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کپتان بابراعظم کی تصاویر کو  شیئر کرتے ہوئے شائقین سے بابر اعظم کی فوٹوگرافی کو ریٹ کرنے کا کہا،  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کردہ  ان تصاویر پر بابر اعظم کے مداحوں نے تو ردعمل دیا ہی لیکن ساتھ ہی پی سی بی کے کمیونیکیشن مینجر فوٹوگرافر ابراہیم نے ان تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو مجھ سے بہتر فوٹوگرافر مل گیا ہے اب مجھے اپنی نوکری چھوڑ دینی چاہیے۔

ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ سرفراز احمد ، محمد حفیظ، محمد نواز کے ساتھ ساتھ محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، شاہنواز دھانی، خوشدل شاہ، اور حیدر علی  شامل تھے ، واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ  کے مابین وارم اپ پاکستان چھ وکٹوں سے ہارگیا ہے تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے ٹاکرے سے پہلے پاکستان ٹیم کی دبئی میں تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ تحاریر