بابر اعظم کا مستحق طلباء کی اسکالر شپ کےلئے 20 لاکھ روپے کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخ ساز فتح کرنے والی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کو پچھاڑنے کا جشن نئے انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخ ساز فتح کرنے والی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کو پچھاڑنے کا جشن نئے انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے  ایک  تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے والد کے عقب میں  کھڑے ہیں، تصویر کے ساتھ انھوں نے تحریر کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تاریخی فتح کا جشن منفرد انداز میں منانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا کے خلاف پاکستان کی فتح، بابر اعظم کے والد فرط جذبات سے رو پڑے

بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے

انھوں نے بتایا کہ وہ  سوشل لرننگ پلیٹ فارم "نون  "(NOON ) کے اشتراک سے 250 مستحق بچوں کو اسکالر شپ  کے لئے دو ملین (بیس لاکھ  روپے) عطیہ کریں گے انھوں  نے بتایا کہ یہ  ان کے والد اور رول ماڈل محمد اعظم اور دنیا کی معروف اسپورٹس میجمنٹ کمپنی "سایا” ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے  "نون” کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے ، "نون” ایک  سوشل لرننگ  پلیٹ فارم  ہے  جس کو دنیا کے آٹھ مختلف ممالک میں 50 ملین سے زائد افراد کا اعتماد حاصل ہے۔

واضح رہے کہ  بھارت کے  کپتان اور دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں سب سے نمایا ویرات کوہلی کی  تین سالہ اجارہ داری ختم کرنےوالے  پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم اپریل 2021ء میں ون ڈے انٹرنیشنل  سمیت کرکٹ کے تمام تینوں فارمیٹس کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے۔

متعلقہ تحاریر