بھارت سے شکست سے کوئی فرق نہیں پڑتا، راشد خان

افغانستان  پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے بعد چار میچ کھیل کر چارپوائنٹس  اور +1.481 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا ہمارا اصل ہدف اب نیوزی لینڈ ہے اور یہی ہمارا کوارٹر فائنل ہے۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشدخان نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں   بھار ت کےہاتھوں 66 رنز سے شکست کے   پریس کانفرنس کرکے دوران  پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ  بھار ت سے شکست   کھانے سے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کا اسکاٹ لینڈ کو 173 رنز کا ہدف

انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہمیں بھارت سے شکست سے زیادہ اثر پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ بھارت بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انھوں  نے نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ کو کوارٹر فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو ہم جانتے ہیں ہمارا رن ریٹ اچھا ہے ہم یقیناً ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان  پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے بعد چار میچ کھیل کر چارپوائنٹس  اور +1.481 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے  اور اس کو  میدان میں رہنے کے لئے سپر 12 کے تمام میچز اچھے رن ریٹ سے جیتنا ہوں گے ۔

متعلقہ تحاریر