شاہنواز دھانی کو ڈیبیو کرنے پر فہدمصطفیٰ کی سندھی میں مبارکباد

لاڑکانہ ایکسپریس نے بھی اداکار کو سندھی زبان میں جواب دیا، دھانی بنگلہ دیشی اور پاکستانی شائقین سے بھی اظہار تشکر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ڈیبیو میچ کے پہلے اوور میں وکٹ لینے پراداکار فہد مصطفیٰ  نے سندھی میں مبارکباد دی ہے۔ شاہنواز دھانی نے بھی سندھی میں ہی فہد مصطفیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ سے ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی کو پہلے ہی میچ میں شاندار بولنگ  پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا دھانی کا دور آنے والا ہے؟

پی ایس ایل 6 میں جیت پر شاہنواز دھانی کے چرچے

لاڑکانہ ایکسپریس  کے نام سے مشہور شاہنواز دھانی پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں ۔انہوں نے  بنگلہ دیش کے خلاف  ڈیبو میچ میں اپنے پہلے  ہی اوور کی تیسری بال پر بنگلہ دیشی بلے باز شانتو کو کلین بولڈ کردیا تھا۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے اداکار فہد  مصطفیٰ نےاپنے ٹوئٹ میں  دھانی کو سندھی میں مبارک باد دیتے ہوئے”مبارکون ماشااللہ “ لکھا۔ جس کے جواب میں شاہنواز نے بھی سندھی میں ہی”لاکھ تھورا “ لکھا۔

 اس سے قبل میچ جیتنے کے بعد دھانی نے اپنے  پہلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں ہر چیز کے لیے اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتا ہوں۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی، میں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا، میرا خواب پورا ہوا، بنگلادیشی شائقین کی جانب سے ڈھیر سارا پیار ملا۔دھانی نے مزید لکھا کہ اور میں اپنے پاکستانی شائقین کا بھی شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور پیار کیا۔

متعلقہ تحاریر