میرا ڈونا کو بغیر دل کے دفن کیا گیا، ڈاکٹر کا انکشاف
ڈاکٹر کاستروکا کہنا ہے کہ انھوں نے بہت ساری خفیہ معلومات میراڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کیں

ارجنٹائن کے ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ حریف فٹبال کلب کے شائقین کی جانب سے ڈیاگو میراڈونا کےدل کو نکالنے کے ارادے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے دل کو نکال لیا تھا اور ان کو بغیر دل کے دفن کیا گیا۔
ارجنٹائن میں ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے سابق مشہور آنجہانی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے حوالے سے اپنی کتاب "میراڈونا کی صحت.. حقیقی کہانی” کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 نومبر 2020ء کو 60 برس کی عمر میں بیونس آئرس میں انتقال کرنے والے فٹبال کے لیجنڈ ڈیاگو میرا ڈونا کو دفن کرنے سے پہلے ڈاکٹروں نے ان کا دل نکال لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
میسی کا میراڈونا کو خراج عقیدت
ہینڈ آف گاڈ گول کرنے والے میراڈونا گاڈ کے پاس چلے گئے
ڈاکٹر کاستروکا کہنا ہے کہ نے یہ خفیہ معلومات میراڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کیں اور انھوں نے ان گواہان کو بھی سنا جو اعلانیہ تو اس حوالے سے بات کرنے پر راضی نہیں تاہم وہ جانتے ہیں کہ میرا ڈوناکو بغیر دل کے دفن کیا گیا ۔
اپنی کتاب میں انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حریف فٹبال کلب کے شائقین کی جانب سے ڈیاگو میراڈونا کےدل کو نکالنے کے ارادے کی اطلاعات کے بعد ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا کہ ان کی میت کو بغیر دل کے دفن کیا جائے اور آخر کار ایسا ہی ہوا ، میر ا ڈونا کو بغیر دل کے دفن کردیا گیا ۔
ڈاکٹر کاستروں نے اپنے دعوے کی دلیل میں میرا ڈونا کے دل کے وزن کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی ہیں ، انھوں نےلکھا ہے کہ ایک عام انسان کا دل 300 گرام تک ہوتا ہے تاہم میرا ڈونا کے دل کا وزن 500 گرا م تھا جو عام آدمی کے مقابلے میں کافی بڑا ہے ۔