پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم 330 رنز پر آؤٹ
حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی باؤلرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو 330 رنز پر آؤٹ کردیا پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 145 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل اختتام پزیر ہوا دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کے بولرز نے بنگلہ دیش کی ٹیم پر اپنی دھاگ بٹھادی، پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے آئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور جس کے بعد حسن علی پہلی اننگ میں 5 وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ، بنگلادیش کی پوری ٹیم دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر صرف 77 رنز ہی اسکور کرسکی اور 330 رنز کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئی جس میں سب اہم کر دار مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے اداکیا دونوں کی 206 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کو نئی امید دلائی، بنگلادیش کی جانب سے 233 گیندوں پر 114 اسکور کرنے والے لیٹن داس بھی حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
شکیب الحسن بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بگڑے بچے؟
پاکستان افرادی قوت برآمد کرنے میں انڈیا اور بنگلہ دیش سے آگے
بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے بھی ایک بڑی اور عمدہ اننگ کھیلتے ہوئے 225 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے، دیگر بلے بازوں میں شادمان اسلام، سیف حسن اور نجم الحسین شنٹو نے 14،14 رنز اسکور کیے جبکہ مومن الحق صرف 6 رنز اور یاسر علی 5 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں جبکہ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں بیٹنگ کا آغاز بھی شاندار انداز میں کیا اور دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گوائے 145 رنز اسکور کرلیے۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 180 گیندوں پر 93 رنز بنئے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے بلے باز عبداللہ شفیق نے بھی اپنے ڈیبیو میچ میں ففٹی اسکور کرنے کے ساتھ 162 گیندوں پر 52 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے نہایت عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر کلینڈر ایئرر میں 5 بار 5 وکٹیں لینے والے لیجنڈری باؤلرز کا ریکارڈ برابر کردیا جس کے بعد وہ پاکستان کے اُن بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 5 بار 5 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی سے قبل یہ ریکارڈ صرف سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کے پاس تھا۔
Hasan Ali picked his fifth Test fifer this year and cleaned up the tail in a hostile bowling spell in the ongoing Test against Bangladesh #BANvPAKhttps://t.co/QOrO9JJw26
— CricWick (@CricWick) November 27, 2021
عمران خان نے 1982 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جبکہ وقار یونس 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش آج تک پاکستان سے کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکا ہے۔