جانئیے ٹیم پاکستان کی 2021ء میں ریکارڈ توڑ کارکردگی

پی سی بی کی جانب سے سال دو ہزار اکیس میں ٹیم پاکستان نے کون کونسی ٹیموں کو زچ کیا اور کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس کے بارے میں تفصیلات جاری کردی گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹیم پاکستان نے سال دو ہزار اکیس میں کن کن ٹیموں کو زچ کیا ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ٹیم پاکستان کے بلے بازوں نے چار ہزار 20 رنز بنائے۔ جن میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک سو سینتالیس رنز کے ساتھ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیئے

دوسرے بلے باز محمد رضوان بھی ایک ہزار کا رنز کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے تیرہ سو چھبیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اپریل میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران ایک سو ستانوے رنز کی پارٹنر شپ بھی سب سے برتر رہی۔

ٹیم پاکستان بیس میچز جیت کر موسٹ فار اے سائیڈ ان دی فارمیٹ میں بھی نمایاں رہی اور بھارت سے مقابلے میں دس وکٹوں کے ساتھ فتح حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی کی دی بگسٹ ان ٹرمز آف وکٹس میں بھی نام پیدا کیا۔

رواں برس محمد رضوان تیرہ سو چھبیس اور بابر اعظم نو سو انتالیس رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ اسکورر رہے۔

ٹیم پاکستان تین سو سینتالیس چوکوں کی مدد سے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں بھی سرفہرست رہی جبکہ بابر اعظم نے اننگز میں نہ صرف ایک سو بائیس رنز کے ساتھ دوسروں پر سبقت لی بلکہ سولہ کیچز بھی پکڑ کر نمایاں فیلڈر قرار پائے۔

دوسری طرف محمد رضوان بھی نہ صرف بائیس کیچوں کی مدد سے بہترین کیپر گردانے گئے بلکہ بارہ ہاف سینچریز کی مدد سے دوسرےبلے بازوں سے بھی بازی لے گئے اور تہتر اعشاریہ چھیاسٹھ کی ایوریج سے پانچ سو رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ تحاریر