کراچی کنگز کی مسلسل ہار پر سلمان اقبال کی کراچی والوں سے معذرت

پاکستان سپر لیگ  کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال  نے لیگ کے  7ویں سیزن میں ٹیم کی مسلسل 5ویں شکست پرکراچی کے شہریوں سے معذرت کرلی۔

سلمان اقبال نے  گزشتہ روز ٹیم کی شکست کے بعدایک جذباتی ٹوئٹ کیا جس پر شائقین  کرکٹ کی جانب سے انہیں کافی سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 7: لاہور  میں 50 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چاروں شانے چت کردیا

سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  کراچی میں معذرت خواہ ہوں، ہم نے بہترین ٹیم یکجا کرنے کی کوشش کی مگرچیزیں ہمارے حق میں نہیں گئیں۔ دوسری ٹیموں نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔ ہمارے کھلاڑی انجریز اور کرونا کا شکار ہوگئے۔

سلمان اقبال نے مزید لکھا کہ میں اس ٹیم سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا کراچی کے تمام مداحوں سے۔ ہم کوشش کریں گے اور اسے ٹھیک کریں گےاور انشااللہ دوبارہ واپس آئیں گے۔

سلمان اقبال کے اس ٹوئٹ  پر انہیں  میڈیا اور کھلاڑیوں سمیت  ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  نے سراہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے سابقہ ہیڈ کوچ مکی  آرتھر نے  لکھا کہ سلمان میں جانتا ہوں کہ آپ نے اس ناقابل یقین فرنچائز میں کتنی سرمایہ کاری کی ہے۔ کرکٹ کبھی کبھی اسی طرح چلتی ہے، آپ کے پاس کچھ ناقابل یقین کھلاڑی اور ایک اچھااسٹرکچر موجود ہے۔ یہ جلد ہی ہوگا!کراچی کنگ پرعزم رہیں۔

کیوی فاسٹ بولر مچل میک  کلینگن نے لکھا کہ  بھائی  آپ کیلیے احترام ہے ، آپ اچھے انسان ہیں جس نے اس شہر کو ٹائٹل جتوایا اور یہ پھر ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی سابق نیوز اینکر اور میزبان فائزہ داؤد نے لکھا کہ  ٹیم لیڈر کے طور پر ذمہ داری قبول کرنے کے لیے بڑی عاجزی اختیار کرنا پڑتی ہے،بے حد عاجزی اختیار کرتا ہے۔انہوں نے کراچی کنگز کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کنگزہارے ضرور ہیں مگر ابھی تک باہر نہیں ہوئے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے امید دلاتے ہوئے لکھا کہ ابھی اختتام نہیں ہوا سلمان بھائی یقین رکھیں ۔انشااللہ مقام کی تبدیلی سے قسمت بدلے گی۔جب آپ چٹان  کی تہہ سے ٹکراتے ہیں تو جانے کا ایک ہی راستہ ہوتا ہے،بلندی۔

صحافی قادر خواجہ نے لکھا کہ آپ نے جو پاکستان کرکٹ کے لئے کیا وہی بہت ہے سر… کوئی نہیں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن مجھے یقین ہے آپ کھیل سے جتنی محبت کرتے ہیں اس لحاظ سے کراچی والوں سمیت پاکستانیوں کو کراچی کنگز کی ٹیم بہترین دیکھنے کو ملے گی،انشااللہ۔

ایک صارف نے لکھا کہ سمجھ  نہیں آتا کہ جب کراچی ہار جاتا ہے تو لوگ سلمان اقبال  کو کیوں  دوشی ٹھہراتے ہیں ۔ نہ تو وہ ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں اور نہ مداخلت، دوسروں کو قصوروار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ سلمان اقبال اپنے مداح کی اس بات سے متفق نظر آئے۔

سابق کپتان اوروکٹ کیپر راشد لطیف بھی کراچی کنگز کی حمایت میں سامنے آگئے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں کراچی کنگز کو اون کرتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر